Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو فعال کرنیکا حکم

اپ ڈیٹ 13 مئ 2020 04:42am
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس فعال کرنے کا حکم دے دیا، ضلع، تحصیل اور یونین کی سطح پر ٹائیگر فورس کو متحرک کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے ٹائیگر فورس سے متعلق وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز کو گائیڈ لائنز دیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹائیگر فورس سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں  وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت چیف سیکریٹریز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں  وزیراعظم کو صوبائی سطح پر ٹائیگر فورس کی ہفتہ وار رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ٹائیگر فورس سے متعلق وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز کو گائید لائنز دیں اور  کہا ملک بھر میں ٹائیگر فورس کو مکمل فعال کیا جائے،ضلع،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک ٹائیگر فورس متحرک کریں۔

اجلاس میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ  ٹائیگر فورس سے احساس لیبر رجسٹریشن پروگرام میں بھی مدد لی جائے۔

وزیراعظم نے کہا ٹائیگر فورس کے بہادر نوجوان ہمارے ہیرو اور ملک کا سرمایہ ہیں،انتظامی سطح پر بہترین کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔